ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس،چھ اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 08 جنوری 2024ء

ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس میں نیب نےاشتہاری چھ ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں۔عدالت نے تمام چھ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزمان کےملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دےدیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ان کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ *ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔* بشری بی بی کو غیر حاضری کے باعث نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ملزمان کےملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دےدیا۔اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں ملک ریاض۔علی ریاض ۔فرحت شہزادی ۔شہزاد اکبر۔ذلفی بخاری اور ضیاء المصطفی نسیم شامل ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے