آرمی چیف کا دورہ بحرین،اعلی حکام سے ملاقاتیں،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پیر 08 جنوری 2024ء

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا بحرین کے دو روزہ سرکاری دورہ، بحرینی فرمانروا، ولی عہد اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، بحرین کے فرمانروا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملٹری میڈل *آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس* سے بھی نوازا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بحرینی فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حماد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحرینی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ تقریب میں انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق شاندار مظاہرے کا پیش کیا گیا، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، بحرین کے فرمانروا نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملٹری میڈل *آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس* سے بھی نوازا،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟