ملک کے مختلف حصوں میں دھند،22 پروازیں منسوخ،متعدد کا شیڈول متاثر

اتوار 07 جنوری 2024ء

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند،بائیس ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی،متعدد کا شیڈول متاثر تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ، دبئی اور مسقط جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،جبکہ اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے144، ابوظہبی جانے والی پرواز 262 بھی منسوخ ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز 898 کی روانگی دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 235، کوئٹہ جانے والی پروازیں پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق ملتان سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں 2پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ پشاور سے مسقط، دبئی، دوحہ اور ابوظبی کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق ریاض سے پشاور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ پشاور سے ریاض جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔جبکہ باچا خان ایئر پورٹ پر 5 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار