ٹانک ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد گل یوسف ساتھی سمیت ہلاک

جمعه 05 جنوری 2024ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور سمیت دو دہشت گردوں مارے گئے، مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور سمیت دو دہشت گردوں مارے گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان اضلاع میں ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی تھی، مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات