اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں سے زیادتی کا انکشاف

منگل 02 جنوری 2024ء

سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی قصوری چکی میں حوالاتی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا گیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سپرینٹنڈنٹ جیل کی درخواست پر سیل 2 میں بند 4حوالاتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔۔۔ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی مدعیت میں مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق سیل 2کی قصوری چکی 10میں حوالاتی سبیل کی طبعیت خراب ہونے پر ساتھی حوالاتیوں کے آگاہ کرنے پر ڈسپنسر نے چیک کرکے دوائی دی،یکم جنوری کی صبح قصوری چکی کھولنے اور گنتی کرنے پر حوالاتی سبیل بے ہوش تھا جسے جیل اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی،مقتول حوالاتی کے گلے پر موجود نشانات نے موت کو مشکوک بنا دیا،جس پر قصوری چکی میں اسیر حوالاتیوں سے پوچھ گچھ کی گئی،جنھوں نے بتایا کہ مقتول سبیل کو وقاص،آصف،نقاش،بلال نے قتل کیا،اورہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،زیادتی کے بعد مقتول حوالاتی سبیل کے گلے میں کپڑے کا پھندہ دیا گیا،جبکہ حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاوں رکھ کر دبایا،جس سے سبیل کی موت واقع ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد