بی ایل اے چیف سمیت22دہشتگرد گرفتار

پیر 01 جنوری 2024ء

حکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں پنجاب سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد سمیت دیگر 22 عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق: ’سی ٹی ڈی نے بی ایل اے چیف کمانڈر کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے 22 دیگر دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شدت پسندوں سے ایک دستی بم، دو آئی ای ڈیز، 28 ڈیٹونیٹرز، پرائیما کارڈ، 20 سیفٹی فیوز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے شدت پسند عبدالرشید اور حسنین جیسے فرضی نام استعمال کرتے تھے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں لاہور سے چھ، راولپنڈی سے چھ، بہاولپور سے دو، گوجرانوالہ سے تین، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور