سٹیٹ بینک سے سرکاری دستاویزات چوری

اتوار 31 دسمبر 2023ء

اسٹیٹ ںینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے نامعلوم چوروں نے دستاویزات چوری کرلیں،تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تھانہ سول لائنز پولیس نےمقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک راولپنڈی عبید بن مسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا،جسمیں چوری اور حدود آرڈیننس 1979 کی دفعات6 اور14 شامل کی گئیں،متن مقدمہ کے مطابق سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران کچھ دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ریکارڈ کی سٹاک وصولی کی گئی،مقدمہ درج کراتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک راولپنڈی عبید بن مسلم نے پولیس کو بتایا کہ انھیں قوی یقین ہے کہ دستاویزات سرکاری ریکارڈ سے نامعلوم افراد نےچوری کی ہیں،جنکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،اورانھیں گرفتار کرکے سرکاری دستاویزات برآمد کی جائیں۔۔۔۔۔۔۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا