عام انتخابات،راولپنڈی سے 462امیدوار مدمقابل

هفته 30 دسمبر 2023ء

جنرل الیکشن 2024کے لئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گیا،راولپنڈی سٹی،کینٹ سے 4قومی،8پنجاب اسمبلی کے حلقوں سے 462 امیدوار مدمقابل ہوں گے،قومی اسمبلی کے4حلقوں سے 125 اورصوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں سے 337امیدوار مقابلہ کریں گے،جی ایچ کیو گیٹ حملہ،حساس ادارے کے گیٹ پر حملہ سمیت 9مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات نازمدگی مستردکر دیئے گئے،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،اعجاز الحق،سابق سینئر صوبائی وزیر بشارت راجہ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی،سابق صوبائی وزیرراجہ راشدحفیظ،سابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمرتنویر بٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔۔۔۔۔ جنرل الیکشن 20240کے لئے امیدواروں کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہونے پر شیخ رشید،شیخ راشدشفیق،کرنل اجمل صابر راجہ،سیمابیہ طاہر ستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،این اے 55سے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم راجہ بشارت،عمر تنویر بٹ کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکر دیئے گئے،اسی حلقہ سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،زیاد خلیق کیانی کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکئے گئے،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم راجہ راشدحفیظ کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 56 سےمستردکئے گئے پفتہ کی شب اویزاں کی گئی فہرستوں کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 53سے29،حلقہ 55 سے31،حلقہ 56سے 35،حلقہ 57سے 30امیدوار مدمقابل ہوں گے،پنجاب اسمبلی کے حلقہ 10سے 35،پی پی 11سے 42،پی پی 14سے 37،پی پی 15سے 38،پی پی 16سے 34،پنجاب اسمبلی کے حلقہ17 سے 40امیدوار،حلقہ 18سے 62،پی پی 19سے49امیدوار مدمقابل ہوں گے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سرورخان،ازاد امیدوار چوہدری نثار علی خان،این اے 55سے استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی،ن لیگ کے ملک ابرار،این اے 56سے استحکام پاکستان پارٹی کے شرجیل میر،ن لیگ کے حنیف عباسی،این اے 57سے ن لیگی امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری، سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان،چوہدری مصدق گھمن،سجاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔