سائفر کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا

جمعرات 28 دسمبر 2023ء

سائفر کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا،مزید کارروائی 11 جنوری تک روک دی سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ آپ کا موقف کیا ہے؟ وکیل عثمان گل جواب دیا کہ فرد جرم سے پہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا، جج نے جس نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے اور سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے عدالت نے استفسار کیاکہ اب تک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے؟ وکیل نے جواب دیا کہ کُل 27 گواہان میں سے 25 کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نوٹس ہوں گے۔ سماعت کے دوران سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا اور وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سائفر ٹرائل سے متعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کیمرا ٹرائل پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ اوپن ٹرائل کا مطلب اوپن ہوتا ہے اس میں میڈیا اور پبلک کو آنے کی اجازت ہوتی ہے۔ عدالت واضح احکامات دے چکی ہے کہ جیل ٹرائل کا مطلب ان کیمرا نہیں ہوتا بلکہ وہ اوپن ٹرائل بھی ہوسکتا ہے صرف فیملی اور چند لوگوں کے ساتھ اسے اوپن ٹرائل نہیں کہا جاسکتا۔ عدالت نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ سائفرکیس میں گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے تھے اس پر قانونی سوالات ہیں جس کا عدالت 11 جنوری کو جائزہ لے گی جس کے بعد عدالت نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اسے 11 جنوری تک روک دیا۔ ۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات