پاکستان کا فتح ٹو ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

بدھ 27 دسمبر 2023ء

پاکستان نے فتح 2 ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، 400 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، ویپن سسٹم 400 کلو میٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم