میلبورن ٹیسٹ،آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 رنز کے جواب میں پاکستان نے 6 وکٹ کھو کر 194 رنز جوڑ لئے

بدھ 27 دسمبر 2023ء

میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا روز، آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا کے پہلی اننگ 318 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب امام الحق10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 124 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق کو 62 رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔ اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف 90 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگ کھیلی،عبداللّٰہ شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 اور چھٹی وکٹ 170 رنز پر گری، سعود شکیل 9 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے قبل ازیں میلبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔ عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں