لیول پلیئنگ فیلڈ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

منگل 26 دسمبر 2023ء

عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا،عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی استدعا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے،پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی امیدواروں اور رہنمائوں کو گرفتاریوں اور حراساں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے دائردرخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز ، آئی جیز،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات