انسداد دہشت گردی عدالت سے منظور پشتین کی دو کیسز میں ضمانت منظور

منگل 26 دسمبر 2023ء

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما منظور پشتین کی دو کیسز میں ضمانت منظورکر لی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دو کیسز میں ضمانتیں منظور کی ہیں۔ پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو رواں ماہ چمن سےگرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے حوالے سےچمن کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی تھی جس پر منظور پشتین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہو گئے تھے،تاہم بعدازاں سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟