انسانی حقوق کے معاملے پر دنیا دوغلے پن کا شکار ہے ،انجلینا جولی

پیر 25 دسمبر 2023ء

معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کارکن انجلینا جولی کہتی ہیں انسانی حقوق کے معاملے پر دنیا دوغلے پن کا شکار ہے۔ میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے دوغلے پن اور امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کے لیے الگ ہیں، حقیقت یہ ہےکہ دنیا کاروباری مفاد پرکام کرتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کبھی کچھ لوگوں کے لیے ہوسکتے ہیں تو کچھ لوگوں کبھی نہیں ہوسکتے،کچھ لوگوں کے جرم کے لیے احتساب ہے تو کچھ کے لیے بالکل نہیں، یہ دنیا کا بدصورت چہرہ ہے۔ انجیلنا جولی کا مزید کہنا تھا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نوآبادیاتی نظام کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرنا اور ان کا استحصال ابھی بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی بھی شدید مذمت کر چکی ہیں۔اپنے بیان میں ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ انجیلینا جولی کا مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار