وزیراعظم نے 18 ممالک میں نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی

هفته 23 دسمبر 2023ء

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 18 ممالک میں نئے سفراء تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ذرائع کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سفارش پر کل 18 ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن نے سفراء کی منظوری دی گئی ہے ان میں قاسم محی الدین آزربائیجان، نوید بخاری عمان میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، جبکہ کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ، زاہد رضا ماریشیس، ظہور احمد اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر فرائض انجام دینگے۔ ذرائع کے مطابق فیصل عزیز نیوزی لینڈ، احسن وگن ترکمانستان، رابعیہ شفیق سنگاپور میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق خالد اعجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ، ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیا جبکہ خودایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم