بھارتی اپیل مسترد ،ڈیوس کپ ٹائی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوگی ،انٹرنیخنل ٹینس فیڈریشن

هفته 23 دسمبر 2023ء

مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سازش ناکام انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی،ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد ٹربیونل نے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور اس حوالے سے گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا تھا پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔تاہم معاملے پر بھارتی ٹینس فیڈریشن کی اپیل پر آزاد ٹربیونل بنایا گیا تھا اور اب بھارت کو ایک بار پھر ٹریبونل نے پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور واضح کر دیا کہ ڈیوس کپ ٹائی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی ٹربیونل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نا کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلی جائے گی




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار