کاغذات نامزدگی داخل۔کرانے کا سلسلہ جاری

جمعه 22 دسمبر 2023ء

راولپنڈی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری شیڈول کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اجرا و وصولی میں 2 روز کی توسیع کردی گئ گزشتہ 3 روز میں سجاد خان، حنیف عباسی، دانیال چوہدری، نثار علی خان، شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ن لیگ کے چوہدری سرفراز افضل، جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ اورفیاض الحسن چوہان سمیت مجموعی طور پر 250 سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں کاغذاتی نامزدگی میں مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شامل ہیں تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے این اے 53 اور54میں ٹیکسلا اور راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے این اے53 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نعیم اعجاز ، جے آئ کے چوہدری محمد عارف گجر، ٹی ایل پی کے تیمور خالد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے این اے 55 سے جے یو آئی کے مفتی عمر علی، جے آئ کے سید عارف شیرازی، آزاد امیدوار سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 56 سے ن لیگ کے حنیف عباسی، جے یو آئی کے ڈاکٹر حافظ ضیا الرحمٰن، جماعت اسلامی کے عمران شفیق نے بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے پاکستان عوامی تحریک کے محمد ندیم راجہ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بھی کاغذاتی نامزدگی جمع کرائے جموں کشمیر عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر سردار اعجاز سدوزئی نے بھی کاغذاتی نامزدگی جمع کروا دیے این اے57سے ن لیگی رہنما سجاد خان ،سابق سنیٹر چوہدری تنوہر کے بیٹے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کاغذاتی نامزدگی جمع کرائے پی ٹی آئی کے سابق رہنما چوہدری عدنان، سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل، ٹی ایل پی کے چوہدری رضوان یونس گجر، جے یو آئی کے مفتی عبدالواجد حسین نے بھی کاغذاتی نامزدگی جمع کروا دیے عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، راشد شفیق، عوامی تحریک کے مخدوم نیاز انقلابی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر افتخار نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے ن لیگ کے چوہدری نعیم اعجاز، جے یو آئی کے ملک ریحان بابر، ٹی ایل پی کے چوہدری محمد سجاد قیصر، جے آئی کے خالد محمود مرزا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے حلقہ پی پی11سےن لیگ کے رہنما چوہدری سرفراز افضل، جے یو آئی کے سردار راشد یوسف، ٹی ایل پی کے چوہدری جاوید سیفی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے حلقہ پی پی 12 سے عوامی تحریک کے ضلعی آرگنائزر سردار نسیم انجم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی 13 سے ن لیگ کے رہنما چوہدری سرفراز افضل، پی پی 14 سے جے یو آئی کے مولانا عمر علی، جے آئ کے حافظ خضر حیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی 15 سے عوامی تحریک کے حاجی ظہیر الزماں، جے یو آئی کے مفتی قاسم، پی پی 16 سے پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی 16 سے جے آئی کے سید ظفر محمود، جے یو آئی کے ڈاکٹر ضیا الرحمٰن، آزاد امیدوار سردار شہباز خان ایڈووکیٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے حلقہ پی پی 17 سے ن لیگ کے راجہ محمد حنیف، آئ پی پی کے فیاض الحسن چوہان، جے آئ کے رضا احمد شاہ، جے یو آئی کے قاری کرامت حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما راجہ مامون نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے پی پی 18سے ٹی ایل پی کے عبد الرحمن سیالوی، جے آئ کے ملک عمران، جے یو آئی کے مفتی مسرت اقبال عباسی، عرفان مجید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی پی 19 سے ن لیگی رہنما حاجی پرویز، چوہدری سرفراز افضل، جے یو آئی کے ضیا اللہ اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشدشفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی میں توسیع کے بعد یہ سلسلہ کل (بروز اتوار) تک جاری رہے گا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور