جی ایچ کیو حملہ کیس،63 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کےلئے پولیس نے درخواست دائر کردی

بدھ 20 دسمبر 2023ء

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس،پولیس نے 63ملزمان کی گرفتاری کے لئے وارنٹ حاصل کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواست کر دی پولیس ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ گیٹ کے مقدمہ میں نامزدعدم گرفتار63 ملزمان میں 6سابق ایم این ایز،7 سابق ایم پی ایز شامل ہیں جن کے وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست تفتیشی آفیسر نے انسداد دہشتگردی عدالت میں دی پولیس کی جانب سے دائر درخواست میں زرتاج گل وزیر،عمر ایوب،میاں فرخ حبیب،حماد اظہر کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ زلفی بخاری،زین قریشی،عثمان ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا گئی ہے،کرنل اجمل صابر راجہ،عثمان سعید بسراء،اشرف خان سونا،سکندرزیب ،راجہ راشدحفیظ،عارف عباسی،ملک تیمور مسعود،واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے پولیس کی۔جانب سے ملزمان کی فہرست میں چوہدری جاوید کوثر،چوہدری ساجد،اعجاز خان جازی،سیموئیل یاقون بھی شامل ہیں ،بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے کی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہادت صحفہ مثل پر آ چکی،مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں،جو گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پرروپوش ہیں، واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کا مقدمہ تھانہ آراے بازار میں درج ہے ،مقدمہ 9 مئی کے واقعات پر تعزیراتِ پاکستان کی 21انسداد دہشتگردی ایکٹ کی 2دفعات کے تحت درج ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے