آئندہ انتخابات،امیدوار بننے کا اہل کون؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

منگل 19 دسمبر 2023ء

آئندہ انتخابات ،انتخابی عمل باقاعدہ شروع ہوگیا،قومی و صوبائی اسمبلیوں کا امیدوار بننے کے لیے بنیادی اہلیت کیا ہونی چاہیے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں الیکشن کمیشنںسے جاری تفصیلات کےمطابق رکنِ پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار پاکستان کی شہریت ہونا لازم ہے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کسی صورت کم نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو، صوبائی اسمبلی کی نشست کا امید وار متعلقہ صوبے کا رہائشی اور ووٹر ہونا لازم ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔ جبکہ امیدوار کی اہلیت و نااہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں۔ جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا چاہیئے جبکہ غیر مسلم نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ پاکستان کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہو سکتے ہیں۔ ہر امیدوار پر لازم ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے،اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذاتِ نامزدگی میں درج کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ بیانِ حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر تصدیق کرا کے دیں گے۔امیدوار کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ اپنی اہلیہ یا شوہر اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل بھی درج کریں گے کاغذاتِ نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز، تائید کنندہ کی جانب سے مجاز شخص جمع کرا سکتا ہے۔ جبکہ کاغذاتِ نامزدگی میں کوئی خانہ امیدوار سے متعلقہ نہ ہو تو وہاں NA لکھ دیا جائے۔ امیدوار اپنی تازہ ترین تصویر کاغذاتِ نامزدگی پر مخصوص جگہ پر لازمی منسلک کرے گا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا