سپریم کورٹ سے توہین عدالت کا نوٹس ملا تو جواب داخل کریں گے،بیرڈٹر عمیر نیازی

پیر 18 دسمبر 2023ء

ترجمان بانی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی کہتے ہیں،توہین عدالت سے متعلق سپریم کا آرڈر پڑھا ہے، نوٹس ابھی تک میرے پاس نہیں پہنچا ہےسپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اسکا باقاعدہ جواب داخل کرینگے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں صحافی نے بیرسٹر عمیر نیازی سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے آپ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں؟ تو انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے انکو تو پکڑیں،پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق کا ہم کچھ نہیں کرسکے ایوب خان کا کچھ نہیں کرسکے عمیر نیازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہےسپریم کورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا،جب نوٹس آیا تو اسکا جواب داخل کریں گے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا