توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

هفته 16 دسمبر 2023ء

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور مزید تین روز کا ریمانڈ مانگا۔ عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم