سابق جج شوکت عزیز صدیقی کیس،سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی،فیض حمید اور دیگر کو سپریم کورٹ نے نوٹسز جاری کردئیے

جمعه 15 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس میں فیض حمید، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے شوکت عزیزصدیقی کے وکیل حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے لگائے گئے الزامات درست ہیں؟آپ نے آرٹیکل 184/3 کےتحت درخواست دی،جن پر آپ نے الزام لگایا اگر آپ کے الزامات درست ہیں تو ان کو کیا ملے گا؟اگر آپ کے الزامات درست ہیں تو آپ نے ملکی آئین کےخلاف کارروائی شروع کردی،اپنے موکل سے پوچھ لیں الزامات درست ہیں یا نہیں؟آپ کے موکل ہماری بات سمجھ گئے ہوں گے وہ بھی جج ہیں،یہ بہت سنجیدہ بات ہے لیکن آپ اسکو سنجیدہ نہیں لے رہےاگر کسی کو نااہل رکھا جائے توکسی اور کو تو فائدہ ہوگا،ایک شخص کو باہر اسلیے رکھا جاتا ہےتاکہ پسندیدہ امیدوار جیت جائے،کیا وہ جنرل جن کو آپ فریق بنانا چاہتے ہیں وہ خود 2018 کے انتخابات میں اقتدار میں آنا چاہتے تھے؟اگر شوکت عزیز صدیقی کے الزامات درست ہیں تو وہ جنرلز کسی کے سہولت کاربننا چاہ رہے تھے،آئین پاکستان کی پاسداری نہ کرکے وہ اس جال میں خود پھنس رہے ہیں،جس کی سہولت کاری کی جارہی تھی وہ کون تھا؟آرٹیکل 184/3 کی درخواست میں عدالت کا اختیار شروع ہوچکا ہے،فوجی افسر اگر کسی کو فائدہ دے رہے تھے تو وہ بھی اس جال میں پھنسے گا، آپ سہولت کاروں کو فریق بنا رہے ہیں اصل بنیفشری تو کوئی اور ہے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کیا ستر سال سے جو ہورہا ہے اس کا ازالہ نہ کریں؟ہمارے کندھے استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کو کسی کے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،آپکا کہنا ہے کہ عدالتوں پر دباؤ ڈال کر کسی کو نااہل رکھ کر کسی دوسرے کو فائدہ پہنچانا مقصد تھا،کیا یہ عدلیہ،جمہوریت اور آئین پر حملہ نہیں تھا،آپکے الزامات سے لگ رہا ہے اصل مقصد کسی اور کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا تھا، بلاوجہ کسی کو نوٹس کرکے تنگ نہیں کرنا چاہتے، سسٹم میں شفافیت لا رہے ہیں، اگر مسئلہ صرف پنشن کا ہے تو سرکار سے پوچھ لیتے ہیں آپ کو دے دیں گے،اگر پاکستان کی تاریخ درست کرنا چاہتے ہیں تو بتا دیں ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں، عدالت نےفیض حمید، عرفان رامے، فیصل مروت اور سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیے،عدالت نے فریقین کو ان پر عائد الزامات پر مبنی مواد بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ایک ہفتے میں ایڈریس ملنے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں گے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے