فیفا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ کےلئے کون کون نامزد ہوا،فہرست سامنے آگئی

جمعه 15 دسمبر 2023ء

فیفا نے مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کی دوڑ میں کون کون شامل فہرست سامنے آگئی،ایوارڈ 15 جنوری 2024 کو دیا جائیگا رپورٹس کے مطابق فیفا نے سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کے لیے حتمی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا،فیفا کے مطابق یہ ایوارڈ 19 دسمبر 2022 سے 20 اگست 2023 تک کھیل میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جائے گا۔ فہرست کے مطابق مینز فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ارجنٹائن کے لیونل میسی، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے ایمباپے شامل ہیں۔ دوسری جانب ویمنز فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں ایٹانا بون ماٹی، لینڈا کائی سیڈو اور جنیفر ہرموسو ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں فیفا فٹبالرز آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب 15 جنوری کو لندن میں منعقد ہوگی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف