سائفر کیس،عدالت نے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دے دیا

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس ، استغاثہ کی درخواست منظور، ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دے دیا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے افیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 14 کے تحت ٹرائل خفیہ رکھنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست پر دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے موقف اپنایا کہ سیکشن چودہ اے کے تحت سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے۔ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ان کیمرہ سماعت ضروری ہے۔ سیکشن چودہ اے کے مطابق حالات و واقعات کے تناظر میں ٹرائل کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔ موجودہ کیس کے حالات و واقعات بھی تقاضہ کرتے ہیں کہ جیل ٹرائل ان کیمرہ ہو۔ جب سائفر ایک سیکرٹ تھا تو سماعت بھی ان کیمرہ ہونی چاہیے۔ رضوان عباسی نے کہا کہ چارج فریم ہو چکا ہے، اب شہادت ریکارڈ ہونی ہے، چاہتے ہیں کہ شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سیکریسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ ہم نے پہلے ہی ان کیمرہ سماعت اور جیل سماعت کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے کر اوپن ٹرائل کا حکم دیا تھا۔ ہمیں علم نہیں تھا کہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ہمیں بعد میں میڈیا سے علم ہوا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ سماعت کے دوران کدھر تھے کہ آپ کو نہیں پتہ چلا؟ چارج سب کے سامنے فریم ہوا تھا۔ بیرسٹر تیمور ملک نے موقف اپنایا کہ عدالت سائفر کیس ٹرائل کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز نہیں کر سکتی۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان کیمرہ ٹرائل کے حوالے سے استغاثہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی اور قرار دیا کہ سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی تاہم ملزمان کے اہل خانہ کو اجازت ہوگی کہ وہ ٹرائل کی کارروائی دیکھنے اور سننے کی اجازت ہوگی۔ عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد