غیر معیاری سرنجز کی درآمد کا معاملہ،ایف آئی اے ان ایکشن،دو کمپنیاں ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

غیر معیاری سرنجز کی درآمد کا معاملہ،ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا،غیر معیاری سرنجز کی درآمد کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دو کمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،نوٹسز جاری وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق غیر معیاری سرنجز کہ درآمد پر دوکمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا،دونوں کمپنیوں جونوٹسز ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے میسرز یونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز البدر مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو طلب کیا گیاہے دونوں کمپنیوں سے غیر معیاری نان میڈیکل پولی پراپلین سرنجز اور دیگر سامان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی نے متعلقہ کمپنیوں سے وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا جاری کردہ این او سی بھی طلب کر لیا ہے ایف آئی ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کی دیگر درآمد شدہ آئٹمز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سرنجز کی درآمد کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے،کمپنیوں کی طرف سے این او سی اور دیگر دستاویزات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا،اگر غیر معیاری سرنجز کی درآمد میں کوئی سرکاری اہلکار بھی غفلت کے مرتکب ہوئے تو کارروائی کی جائے گی،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ