سارہ انعام قتل کیس،مجرم شاہنواز کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانے کا حکم ،ثمینہ شاہ عدم ثبوت پر بری

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

سارہ انعام قتل کیس، مجرم شاہ نواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی ڈسڑکٹ کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز کو موت کی سزا سنا دی۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب عدالت نے شاہنواز کی والدہ ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔سارا انعام کے والدین فیصلے کے وقت آبدیدہ ہوگئے،عدالت نے جیسے ہی فیصلہ سنایا۔ پولیس شاہ نواز امیر کو کمرہ عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔۔۔ واضح رہے کہ سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنوار نے 22 اور 23 دسمبر 2022 کی رات چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں سر پر ضربیں مار کر قتل کر دیا تھا۔۔۔ سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک سال کے دوران تین مختلف ججز نے کی، سیشن جج ناصر جاوید رانا سے قبل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی، سیشن جج اعظم خان نےبھی سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ شاہنواز امیر اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پر 5 دسمبر 2022 کو فردجرم عائد ہوئی اور 9 دسمبر 2023 کو عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟