غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست ،سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2023ء

غیر قانونی افغانوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت،سپریم کورٹ نے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے کمیٹی کو بھجوا دیا جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ نے اپنے جوابات جمع کرا دیے، درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں میں افغان باشندوں سے متعلق جو کہا حقیقت اس کے برعکس ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا بےدخلی کے لیے قانونی دستاویزات نہ بھی ہوں تب بھی بنیادی حقوق کو مدنظر رکھنا لازم ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ قانون اور آئین پاکستان کے مطابق سلوک ہونا چاہیے، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کیا غیر ملکیوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں تب بھی ان کو انسانی حقوق کے تحت ملک میں رہنے دیا جائے؟پاکستان کے قانون کے مطابق تو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پہلے جیل ہونی چاہیے،کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان غیر ملکیوں کو پہلے جیل ہو پھر بے دخل کیا جائے؟حکومت کے مطابق 90 فیصد غیر قانونی مقیم غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس جا رہے ہیں،حکومت صرف ان لوگوں کو واپس بھیج رہی ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں،کیا پاکستان میں کوئی جاسوس آ کر بیٹھ جائے اور دو سال بعد کہے کہ اسے گرفتار نہ کیا جائے تو پھر کیا ہوگا جسٹس عائشہ ملک نے کہا یہ کیس آئینی تشریح کا ہے اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد لارجر بنچ کو سننا چاہیے،جسٹس یحییٰ افریدی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت بھی یہی سمجھتی ہے کہ یہ کیس لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے واپس کمیٹی کو جانا چاہئے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ حکومت سمجھتی ہے اس کیس کو لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھجوایاجائے،عدالت نے کہا درخواست گزاروں نے آرٹیکل 224 کے تحت نگران حکومت کے اختیارات پر سوال اٹھایا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت آئین کی تشریح کیلئے معاملات لارجر بینچ میں جانے چاہئیں،افغان باشندوں کی بےدخلی کیس میں آرٹیکل 9، 10، 24 سمیت بنیادی حقوق کی تشریح درکار ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت آئینی تشریح کا معاملہ لارجر بنچ سن سکتا ہے،کیس کو لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیجاجاتا ہے،کیس کی مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟