تاحیات نااہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ کا تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 دسمبر 2023ء

تاحیات نااہلی کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا سپریم کورٹ نے 62 ایف ون کے تحت تاحیات نااہلی میں مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نااہلی کی مدت کے سوال والے تمام کیس جنوری 2024ء کے آغاز پر ایک ساتھ سماعت کےلئے مقرر کئے جائیں گے، جبکہ کیس زیرِ التواء ہونے کو الیکشن میں تاخیر کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ کےحکم نامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ آئینی سوال والے کیس پر کم از کم 5 رکنی بینچ ضروری ہے، کیس کمیٹی کی جانب سے تشکیل کردہ بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے گا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام