پٹرولیم لیوی ہدف میں 49 ارب روپے اضافے کا امکان

پیر 11 دسمبر 2023ء

رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کے اضافے کا امکان، پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک اور شرط عائد کر دی،، فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا ئے گی،، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں پٹرولیم لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، پٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، جبکہ ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ