لانگ مارچ،وفاقی نے سیکیورٹی کےلئے پچیس کروڑ سے زائد خرچ کئے

اتوار 27 نومبر 2022ء

کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنا،عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے نام پر پچیس کروڑ سے زائد کے اخراجات تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے داؤ سے سیکیورٹی اخراجات کےلئے انتالیس کروڑ بانوے لاکھ کا بجٹ منظور کرایا تھا،لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی میں ختم کر دیا،ایک ماہ سے زائد وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کےلئے تیرہ ہزار آٹھ سو سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جن میں اسلام آباد اور سندھ پولیس کے علاؤہ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی شامل تھے،ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران سیکیورٹی اخراجات کی مد میں پچیس کروڑ تریسٹھ لاکھ سے زائد خرچ کئے گئے،سیکیورٹی اہلکاروں نے دوہزار چار سو سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی استعمال کئے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر سینکڑوں کنٹینرز ایک ماہ سے زائد عرصے کےلئے راستوں کی بندش کےلئے رکھے گئے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف