قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،کسٹم حکام نے ملزم کو حراست میں لے لیا

اتوار 10 دسمبر 2023ء

کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات کی اسمگل کی کوشش ناکام،کسٹم حکام نے بلوچستان سے اسمگلنگ کےلئے راولپنڈی لائے گئے 3500قبل مسیح کے قیمتی نوادرات قبضے میں لیکر ملزم کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق 3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے لائے گئےتھے تاہم منزل پے پہنچنے سے پہلے اسلام آباد کسٹم نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لئے محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500قبل مسیح کے ہیں جن کی قیمت کا اندازہ لگانانا ممکن ہے کسٹم حکام کے مطابق نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں نوادرات کو سخت سیکورٹی میں کسٹم ہاوس محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دیا ہے حکام کے مطابق نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے،سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا،محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا کلکٹر اسلام آباد آصف ہرگن کے مطابق نوادرات اسمگلنگ کے حوالے سے چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی ،نوادرات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا