ایف سی کی کارروائیاں،بلوچستان میں چینی ،کھاد اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 10 دسمبر 2023ء

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی متعدد کاروائیاں،چینی ،کھاد ،کپڑا سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ ناکام بنادی ذرائع کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ کی کارروائیاں بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی،کارروائیوں کے دوران چینی 11100 کلوگرام،یوریا کھاد 30000 کلوگرام و دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضبط شدہ آشیاء میں سگریٹس، گھٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل و دیگر اشیاء شامل تھیں جنکی مالیت کروڑوں میں لگائی گئی ہے۔اسمگلرز اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ آشیاء ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ دوسری جانب لکپاس پر انہی اسمگلرز کی جانب سے روڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انکی پکڑی گئی آشیاء کو چھوڑا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو چیک کیا تو اس میں کئی سو چینی، یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ آشیاء پکڑی گئی،اسمگلرز اورانکے ہمدرد اب روڈ بلاک کرکے اس اسمگلنگ کو بچانا چاہتے ہیں حکام کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں مستقبل میں جاری رہے گی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر