ورلڈ مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ ،پاکستانی فائٹر شاہزیب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

هفته 09 دسمبر 2023ء

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ ، پاکستانی فائٹر شاہزیب امریکی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے شاہزیب کا مقابلہ امریکی فائٹر سیلیب اسپیئرز سے تھا۔ جس میں شاہزیب نے جارحانہ انداز اپنایا شاہزیب نے رِنگ میں امریکی فائٹر پر مکمل حاوی نظر آئے اور کہیں بھی اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، پہلے ہی راؤنڈ میں زوردار پنچز اور ککس کی برسات کرتے ہوئے حریف کو دفاعی حکمت عملی پر مجبور کردیا۔ پہلے کی طرح دوسرا راؤنڈ بھی شاہزیب کے حق میں رہا جبکہ تیسرے راؤنڈ میں امریکی فائٹر شاہزیب کے داؤ کے آگے بے بس ہو کر شکست کھا گئے۔ امریکی حریف کے خلاف شاندارجیت کے ساتھ ہی شاہزیب نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے فائٹر سے ہوگا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا