کثیر الملکی مشترکہ سپیشل فورسز کی مشقیں فجرالشرق پنجم پبی میں اختتام پذیر ہوگئیں

هفته 09 دسمبر 2023ء

کثیر الملکی مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشقیں *فجر الشرق پنجم* کی اختتام پذیر، پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے اختتامی تقریب میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،، آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشقیں *فجر الشرق پنجم* کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، مشقوں میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو ہوا، جس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کی گئیں، مشق کرنے والے فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے آخری روز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے سمیت مستقبل کے فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے