غزہ زمینی آپریشن،دو اسرائیلی فوجی ہلاک،مجموعی تعداد 91 ہوگئی

جمعه 08 دسمبر 2023ء

غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 250 اہداف کو نشانہ بنایا۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللّٰہ نے عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو بیروت اور جنوبی لبنان کو غزہ اور خان یونس بنا دیں گے۔ دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور انخلاء کے لیے محفوظ راہداری فراہم کرنے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔ اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، شہداء میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ