پاک فون مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع خون کے آخری قطرے تک کرے گی،آرمی چیف

جمعرات 07 دسمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ پشاور کہتے ہیں کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدم فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی،ان شااللہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دورہ پشاور کے دوران سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی دورے کے دوران آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی انہوں نے افسران اور جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ؛ "قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے" آرمی چیف کا کہنا تھا کہ"کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی، انشاء اللہ" (آرمی چیف) دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (NWKP-1) کے شرکاء سے بھی خصوصی خطاب کیاشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ؛ ’’ سیکورٹی فورسز کوخیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پُرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے‘‘ پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ؛ "پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے" آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ؛ "غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے" آرمی چیف کا کہنا تھا کہ"غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے" قبل ازیں آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا