فوجداری مقدمات،دوسال میں ٹرائل مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

بدھ 06 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا ضابطہ فوجداری قانون کے تحت اگر ٹرائل دو سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے فیصلے میں کہا ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے،جن قانونی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج ہو انہی وجوہات کو بنیاد بنا کر دوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی،اگر کسی گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی جائے تو اسی گراؤنڈ پر دوبارہ ضمانت کی درخواست بھی نہیں دی جاسکتی،ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے، عدالت نے قتل کے واقعہ میں گرفتار ملزم محمد عثمان کی دو لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟