جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے علیحدہ کرنے کےلئے درخواست دائر

بدھ 06 دسمبر 2023ء

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا معاملہ، جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ میاں دائوود کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن غلام محمود ڈوگر کیس سننے والے بنچ کے سربراہ تھے، جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس دینے کی مخالفت کی تھی،سپریم جوڈیشل کونسل ارکان کو جانبدار نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایت نہ سنیں،جسٹس اعجاز الاحسن پر سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اعتراض اٹھایا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکا جائے اور جسٹس اعجاز الاحسن کی جگہ دوسرے سینئر جج کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن بنایا جائے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا