سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی عیر شرعی نکاح کا معاملہ،عدالت نے دلائل طلب کر لئے

منگل 05 دسمبر 2023ء

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل درخواست گزار خاور مانیکا، نکاح خواں مفتی سعید اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی عون چوہدری بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ جمعے کے روز درخواست گزار وکیل رضوان عباسی مقدمے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اپنے دلائل دیں گے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی