جان بچانے والی ادویات کی فراہمی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹریشن کا عمل تیز کردیا

منگل 05 دسمبر 2023ء

وزارت صحت ہدایت پر جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلیےبڑی پیش رفت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ترجیحی بنیادوں پر ادویات رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا ترجمان وزارت صحت کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر، مرگی، اینٹی کینسر کی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی،ترجمان کے مطابق ڈریپ نے اینستھیزیا انجکشن اور اینٹی کینسر ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے جبکہ درآمد اور مقامی مینوفیکچرنگ کے لئے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے وزارت صحت کے مطابق رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز، ہیپارن اور اینوکسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے جبکہ نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری ہو چکی ہے ترجمان کے مطابق ان ادویات کی رجسٹریشن سے اینٹی کینسر شوگر اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں مزیز بہتری آیے گی دوسری جانب وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارھے ہیں،جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،مقامی طور ادویات کی تیاری اور فروغ کیلیے فارما پارک بنارھے ہیں وفاقی وزیر صحت کے مطابق فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان