انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹنے سے 11 افراد ہلاک،12 لاپتہ

پیر 04 دسمبر 2023ء

: انڈونیشیا کے پہاڑ ماراپی کا آتش فشاں پھٹ گیا،11 افراد ہلاک اور 12 لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماٹرا میں واقع 2,891 میٹر لمبا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے لاوا 3 کلومیٹرکے علاقے میں پھیل گیا۔ منظر دیکھنے کے لیے 75 کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق لاوے کے ٹھنڈے ہونے کے بعد کیے جانے والے امدادی کاموں کے دوران 3 کوہ پیماؤں کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں بچالیا گیا جب کہ 49 کوہ پیما معمولی زخمی تھے۔ میڈیا کے مطابق 11 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ12 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق فی الحال حفاظتی خدشات کے باعث لاپتا کوپیماؤں کی تلاش کا کام عارضی طور پر روکنا پڑا ہے۔موجودہ حالات میں امدادی رضاکار آگے گئے تو ان کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ آتش فشاں سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں لاوے کی راکھ پھیلی ہوئی ہے اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ کئی کاریں لاوے میں دب گئیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔ شہری عملاً اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ واضح رہے کہ پہاڑ ماؤنٹ ماراپی پر واقع یہ آتش فشاں وقتاً فوقتاً پھٹنے سے لاوا باہر آتا رہتا ہے۔ رواں برس بھی جنوری اور فروری کے درمیان اس آتش فشاں نے تقریباً 75 میٹر سے ہزار میٹر تک راکھ اُگلی تھی۔ رپورٹ کے مطابق فعال ترین آتش فشاں کے پھٹنے کا سب سے ہلاکت خیز واقعہ اپریل 1979 میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات