اکبر ایس بابر کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے نام ویڈیو پیغام،شفاف انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں

پیر 04 دسمبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کہتے ہیں پی ٹی آئی کو بلے کا نشان برقرار رکھنے کےلئے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کی ضرورت ہے ورنہ مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا اسلام آباد سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام جاری ویڈیو پیغام میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کے نام سے ڈرامے میں مصروف ہے،پارٹی انتخابات کیلئے ایک شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کی تشکیل کی ضرورت ہے جبکہ امیدواروں کو ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بانی ممبران اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں/کارکنان کو ووٹ کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق سے محروم کیا گیا تھا جبکہ بوگس انٹرا پارٹی انتخابات نے پارٹی کے لیے مسائل کو بڑھا دیا ہےانہوں مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو پارٹی کے آئین کے مطابق چلایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر اور سعید اللہ نیازی جیسے متعدد بانی ممبران الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن پارٹی زمہ داران کی طرف سے اکبر ایس بابر کو نہ تو کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے اور نہ ہی ووٹر لسٹیں اور نہ ہی اکبر ایس بابر کو مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے دوران پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی گئی




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ