پی ٹی آئی انتخابات فراڈ ہیں،الیکشن کی بجائے سلیکشن کی گئی،اکبر ایس بابر

هفته 02 دسمبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا کہتے ہیں پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی گئی اور الیکشن کی بجائے سلیکشن کی گئی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کے حوالے سےہمارے تحفظات پہلے دن سے یہی تھے جو اج سامنے آئے ،یہ کیسے الیکشن ہوئے نا ووٹرز لسٹ تھی، ورکرز کو کاغذات نامزدگی کا موقع نہیں دیا گیاتحریک انصاف اور پاکستان کے دستور کی خلاف ورزی کی گئی اس اقدام سے ورکرز کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بجائے سلیکشن کر لی گئی،آج چند وکلا پارٹی پر قابض ہو گئے اور انہوں نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے،پی ٹی آئی کا جب منشوراور دستور بنایا گیا تو یہ کہا گیا تھا کہ ہماری پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح نہیں کرے گی ،پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن فراڈ ہے پی ٹی آئی کے بانی رہنماء کا کہنا تھا کہ نامور وکلا جو قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں ،وہ آج اس فراڈ الیکشن کا حصہ بنے ہیں ،ان انٹراپارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں اس طرح پی ٹی آئی کے ایز جماعت انتخابات میں حصہ لینا مشکل ہو جائے گا اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ پڑتال کرے،جماعتیں اپنی جماعت کے اندر جمہوریت پسند نہیں کرتیں وہ کیا تبدیلی لائیں گی سیاسی جماعتیں ورکرز کو اہمیت نہیں دیتی،سیاسی جماعتیں خاندانوں اور افراد کے قبضے میں ہیںپی ٹی آئی کا مقصد پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ تھا،مگر آج وہی پارٹی آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہا ہےالیکشن کمیشن اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوکام کرے ،ہر جماعت میں جمہوریت لانے کے لیے جو قوانین ہیں انکو نافذ کیا جائے تمام پارٹیز کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ تحریک انصاف کے ورکرز کے بنیادی حقوق جو سلب کیے گئے ہیں اور ڈاکہ ڈالا گیا ہے اسکا نوٹس لیں




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام