پرویز الٰہی ،مونس اور دیگر کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کا ریفرنس دائر

هفته 02 دسمبر 2023ء

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنس میں چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کو قومی خزانےکو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔ نیب میں ریفرنس میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے غیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں، پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ نے من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر رشوت لی، پرویز الٰہی نے 74 کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت اور کک بیکس کی مد میں لی۔ نیب ریفرنس کے مطابق اکاؤنٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الٰہی اور ان کی فیملی کے اکاؤ نٹس میں جمع کراتا رہا، مونس الہیٰ نے 10 لاکھ 61 ہزار یوروز اپنے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے ، پرویز الٰہی کے فیملی ممبرز نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرائی۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے لہٰذا احتساب عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار