بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین اور عمر ایوب خان پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل منتخب

هفته 02 دسمبر 2023ء

بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین اور عمر ایوب خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چیئرمیناور عمر ایوب نےپی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،دونوں کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی۔کامیابی کا اعلان کیا دوسری طرف علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوگئیں،پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سکیورٹی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور ایس ایس پی آپریشنز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی ادھر پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یاد رہے گزشتہ روز اکبر ایس بابر تیرہ سال بعد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ گئے تھے تاہم انہیں انتخابات کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں جس کے باعث میں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے محروم رہے دوسری جانب پی ٹی آئی انتخابات کے حوالے سے ووٹرز فہرست سامنے نہ آنے اور کم بہت ورکرز کی موجودگی بھی ایک سوالیہ نشان کی صورت میں موجود ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟