ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 30 نومبر 2023ء

سابق وزیر خارجہ اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کا 70 فیصد نوجوان ہے، میں بھی نوجوان ہوں، نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں، میں کروں گا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے صدارت کا عہدہ سنبھال کر نفرت ، انا ، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی، صدر آصف زرداری نے میڈیا کی کردار کشی برداشت کی، کبھی کوئی کالا کوٹ پہن کر کورٹ جاتا تھا تو کوئی یوتھ کا نمائندہ بن کر سامنے آتا تھا، عوام کو معلوم ہے یہ سیاست کے شوباز ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ چارٹر آف اکانومی کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی چارٹر آف اکانومی لائے گی، ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں ہے بلکہ غربت اور مہنگائی ہے، معاشی حالات پہلے کبھی اتنے برے نہیں تھے، جتنے آج ہیں، مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے زور دیا کہ نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام جیسی سیاست کو دفن کریں، افسوس ہے کہ اسلام آباد کو نظر نہیں آتا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک نئی سوچ اور ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی نئی طرز سیاست شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام اس مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر