بلاول بھٹو ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے،آصف زرداری

جمعرات 30 نومبر 2023ء

سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے۔ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔انکی اپنی شناخت ہے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے کہ زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، اپنے دور حکومت میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا،بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں عوام کی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں