پی ٹی آئی کو بچانے کا مشن ،عمران خان کے چچازاد بھائی سعید اللہ نیاز ی میدان میں،اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان

جمعرات 30 نومبر 2023ء

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور بانی راہنما چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف میدان میں آگئے،بانی صدر پی ٹی آئی پنجاب اور عمران خان کے سگے چچا کے بیٹے سعید اللہ خان نیازی کا بانی راہنما اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی کے چچازاد بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماءسعید اللہ خان میانوالی کی ممتاز شخصیت، عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی اور نیازی قبیلے کے سربراہ بھی ہیں سعیداللہ نیازی نے عمران خان کے مقابلے میں اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان ویڈیو پیغام میں کیا سعید اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے، اس کی ذمہ داری پارٹی کی ناقص قیادت پر ہے ،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے،پارٹی بنانے میں خون پسینہ دینے والے ورکرز کے لئے یہ صورتحال باعث تشویش ہےعمران خان کے سامنے ہمیشہ سچ بولا جو کڑوا ہوتا ہے ، سعید اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل یہ سچ دنیا کے سامنے آہی جائے گا ،پی ٹی آئی کو مزید تباہی سے بچانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کسی شخصیت کی ملکیت نہیں ،اور نہ ہی پی ٹی آئی کسی ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بنائی تھی، ویڈیو پیغام میں سعید اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا تھا، انتشار پھیلانا نہیں تھا،پارٹی ورکرز کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیاگیا ،نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا جس میں خاندان کے بچے بھی شامل ہیں ،پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے گزشتہ کل بھی اکبر بابر کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ساتھ کھڑا ہوں ، سعید اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر ایک سچا اور مخلص شخص ہے، ہم سب کو مل کر پارٹی کو بچانا ہے، اصلاح کی طرف لیجانا ہے ، اللہ تعالی ہمیں اس مشن میں کامیاب کرے ،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔