خیبر پختونخواہ ،میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

بدھ 29 نومبر 2023ء

خیبر پختونخوا کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کامیاب قرار دیئے جانے والے طلباء و طالبات کی شرح 75 فیصد رہی اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283 طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کی شرح 70 فیصد بنتی ہے۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق 6 طلبا192 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے، جن میں تیموراقبال، انعم خان، امان اللہ، محدا مطیع العظیم، عاصم ایاز اور حسیب خان شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق 5 طلبا نے مشترکہ طور پر191نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2طلبا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حکام کے مطابق ٹیسٹ کےلیے 46 ہزار 218 طلبا نے رجسٹریشن کرائی تاہم امتحان 34 ہزار 852 طلبا نے دیا، 11 ہزار 366 طلبا ٹیسٹ کے درن غیر حاضر رہے۔ میڈیکل کاجلوں کے داخلے کےلئے 21 ہزار 206 طلبہ نے کولیفائی کرلیا جس کا تناسب 61 فیصد بنتا ہے جبکہ ڈینٹل کالجوں کے داخلے کے لئے 24 ہزار 283 طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں جن کا تناسب 70 فیصد بنتا ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور