مودی سرکار بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر سیاست کرنے لگی

هفته 25 نومبر 2023ء

بھارت میں آئندہ برس عام انتخابات سے پہلے ہمیشہ کی طرح مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا، اس بار بھی مودی جی بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ماتم کر کے اپنی ہندوتوا زدہ سیاست چمکاتے دکھائِی دے رہے ہیں، مودی کی الیکشن مہم میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں ایک اہم مارکیٹنگ ٹول بن چکی ہیں۔ مودی سرکار ہندوستانی فوجیوں کی موت کو الیکشن مہم کے طور پر استعمال کرنے لگی،2024 میں عام انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، نازی ازم کے پیروکار وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار حاصل کرنے کے لیے انتہا پسند حکمت عملی میں مصروف ہو چکی ہے۔ مودی کے گودی میڈیا نے بھی پاکستان مخالف رپورٹنگ میں اضافے کے ساتھ بی جے پی کے انتہا پسند بیانیے کی ترویج شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کے مسلسل فالس فلیگ آپریشنز کے جھوٹے دعوؤں کا بھی بھانڈا پھوٹنے لگا،مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت انکاؤنٹر کی آڑ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا رکھا ہے۔ جھوٹے ڈرامے میں مودی جی اور ان کے وزراء نے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور ان کے گھر والوں کو بھی نہ بخشا،حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبھنم گپتا راجوری سیکٹر میں جعلی مقابلے کے دوران ہلاک ہوا،کیپٹن شبھنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن شبھنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنوں سے خود کو تنہا اکیلا چھوڑنے کی درخواست کرتی رہیں لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی۔ ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے نظر آرہے ہیں۔ماضی میں بھی وزیراعظم مودی سستی شہرت کے لیے بھارتی فوجیوں کی موت کو ایسے ہی سیاسی رنگ دیتے رہے ہیں۔ بالاکوٹ میں بھی ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو بھی مودی نے اپنی انتخابی مارکیٹنگ میں استعمال کیا تھا۔ انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتی فوجیوں کی موت پر مودی کی ڈرامے بازی میں واضح اضافہ، غیر جانب دار تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہانتخابات کے سوا مودی کو پرواہ بھی نہیں ہوتی کہ کون کہاں اور کب ہلاک ہوا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام